مہنگائی کی موجودہ لہر زیادہ ڈیمانڈ کی وجہ سے ہرگز نہیں

January 31, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ مہنگائی کی موجودہ لہر زیادہ ڈیمانڈ کی وجہ سے ہر گز نہیں ہے ،در حقیقت،سپلائی سائیڈ میں رکاوٹوں ، بین الاقوامی منڈیوں میں کموڈٹیزکی قیمتوں میں اضافے،مسلسل کمزور ہوتا ہوا روپیہ، سیلاب کی وجہ سے زرعی پیداوار کا نقصان اور حکومت کی جانب سے منصوبہ بندی کی کمی جیسے عوامل نے مہنگائی کی موجودہ لہر میں اپنا بھر پور حصہ ڈالا ہے۔