علی حسن کا کوچ حادثے پر اظہار افسوس

January 31, 2023

کوئٹہ ( پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حب کے صدر میر علی حسن زہری نے لسبیلہ کوچ حادثے میں 41 قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مسافروںکی حفاظت ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی اولین ترجیح ہونی چاہئے ۔انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورا بلوچستان جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے ۔انہوںنے بیان میں کہا کہ حادثے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔