مری آباد کے پہاڑ پر تفریح کیلئے جانیوالے دو نوجوان پھنس گئے

January 31, 2023

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) مری آباد کے پہاڑ پرتفریح کیلئے جانے والے دو موٹرسائیکل سوار دوست پھنس گئے ، پولیس اور پی ڈی ایم اے نے دو گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد نکال لیا ایک زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا، پولیس کے مطابق شارع اقبال کے رہائشی دو نوجوان دوست محمد اقبال اور حیدر علی پیر کی شام موٹر سائیکل پر مری آباد سے ملحقہ پہاڑ کی چوٹی پر تفریخ کیلئے گئے تھے دونوں پہاڑوں کے درمیان پھنس گئے اطلاع ملنے پر پولیس اور پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد دونوں نوجوانوں کو ریسکیو کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ پہاڑی میں پھنسا محمد اقبال برف سے پھسل کر زخمی ہوگیا تھا جسے ہسپتال منتقل کر دیاگیا ۔