کمشنر کی واسا کو ریونیو بڑھا نے، پانی کے نرخوں میں اضافہ کی ہدایت

January 31, 2023

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی ) کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایک اجلا س بھی منعقد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر جنرل محمد سیف انور جپہ نے آر ڈی اے کے پراجیکٹس بشمول راولپنڈی رنگ روڈ، نالہ لئی ایکسپریس وے، کچہری چوک ، آر ڈی اے پارکنگ پلازہ فوارہ چوک اور دیگر کے بارے میں بریفنگ دی جس پرکمشنر نے ان پراجیکٹس کو جلد از جلد شروع کرنے کی ہدایت کی۔مینجنگ ڈائریکٹر واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی محمد تنویر نے بھی واسا کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کمشنر نے واسا کو ریونیو بڑھانے اور پانی کے نرخوں میں بھی اضافہ کرنے کی ہدایت کی۔