خواتین یونیورسٹی کا کانووکیشن آج، گورنر سپورٹس کمپلیکس کاافتتاح کرینگے

January 31, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ویمن یونیورسٹی کا5ویں کانووکیشن آج متی تل کیمپس میں ہوگا جس کے انتظامات مکمل کر لئے گئے سکیورٹی بھی سخت کردی گئی انتظامی کمیٹیوں کو مقررہ ایس او پیز کے مطابق اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے گزشتہ روز کانووکیشن کی ریہرسل کی گئی جس میں وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی،رجسٹرار ڈاکٹر قمر رباب ،کنٹرولر ڈاکٹر حنا علی اور تمام فیکلٹی ممبران نے شرکت کی ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر حنا علی نے بتایا کہ اس تقریب میں چارسالہ بی ایس پروگرام کے سیشن 2018-22 اور سیشن 2020-22جبکہ پی ایچ ڈی سیشن 2014 تا2021 تک تمام سکالرز میں ڈگریاں ایوارڈ کی جائیں گی مجموعی طور پر 1247طالبات میں ڈگریاں اور میڈل تقسیم کئے جائیں گے۔