ریسکیو 1122 نے24 گھنٹوں میں 281 ایمرجنسیز میں 275 لوگوں کو ریسکیو کیا

January 31, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)ریسکیو 1122 نےگزشتہ24 گھنٹوں میں 281 ایمرجنسیز میں 275 لوگوں کو ریسکیو کیا ان ایمرجنسیز میں ملتان شہر میں 266 جبکہ 9 شجاع آباد میں اور 6 جلالپور پیروالہ میں پیش آئیں۔جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 69 ہے اور 62 حادثات ملتان میں جبکہ 2شجاع آباد میں پیش آئے جبکہ 3 جلال پور پیر والا میں پیش آئے،اس دوران ریسکیو 1122 ملتان میں 184 میڈیکل کی ایمرجنسیز میں مریضوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا 176 میڈیکل ایمرجنسیز ملتان میں پیش آئی۔