محکمہ اوقاف کے زونل ناظمین کی کانفرنس، آمدن کا جائزہ

January 31, 2023

لاہور(خبرنگار)محکمہ اوقاف میں زونل ناظمین کانفرنس کا انعقاد ہوا ۔اجلاس میں گزشتہ 40دنوں میں دئیے گئے ٹارگٹس اور جولائی تا دسمبر 2019کی آمدن کا جائزہ لیاگیا۔ دربار حضرت داتاگنج بخشؒ ، گوجرانوالہ اور پاکپتن زون کی مجموعی آمدن میں کمی کی بناءپر ان کو آمدن میں اضافہ اور اس کے لے مقررکردہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔اس طرح دربار حضرت داتاگنج بخشؒ ،بادشاہی مسجداور فیصل آباد زون کے کیش باکسز کی آمدن میں میں کمی کی بناءپر ناراضگی کا اظہار کیا اور آمدن کیش بکسز میں اضافہ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔