پنجاب یونیورسٹی میں پروفیسر کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے خلاف مظاہرہ

January 31, 2023

لاہور(خبرنگار)پنجاب یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف ماونٹین اینڈ ریسرچ کے طلبا وطالبات نے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر منور صابر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے، طلباو طالبات نے انسٹیٹیوٹ آف ماونٹین اینڈ ریسرچ سے وائس چانسلر ہاوس تک احتجاجی ریلی نکالی مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے مظاہرین نے ڈاکٹر منور صابر کے حق میں نعرے بازی کی اور مقدمہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔