پی ایم ڈی سی ملازمین کی 2 سال سے بند پنشن دوبارہ بحال

February 01, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل اور ڈینٹل کونسل کے باضابطہ فعال ہونے کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے پی ایم ڈی سی ملازمین کی 2 سال سے بند پنشن دوبارہ بحال کردی گئی۔ پی ایم سی کے آنے کے بعد پی ایم ڈی سی ملازمین کو جہاں بے جا نکالا گیا وہیں پی ایم سی کی کونسل کی جانب سے تمام ملازمین بالخصوص غریب و مستحق ملازمین کے بڑھاپے کے سہارے پنشنز کو بھی بند کردیا گیا تھا۔ اس حکومت کے آنے کے بعد پی ایم ڈی سی بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور اور باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد وفاقی حکومت کی خصوصی دلچسپی سے ادارے کے ملازمین کی بند پنشن کو دوبارہ بحال کیا گیا۔