پشاورواقعہ‘ امن کی کوششوں کو تباہ کرنیکی سازش ہے‘ ن لیگ کوئٹہ

February 01, 2023

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،پشین کے صدرسعداللہ خان ترین ، ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی صابر راجپوت نثاراحمد خان اچکزئی سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل سید غلام آغا عامر جاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی ودیگر نے بیان میں پولیس لائن پشاورکی مسجد میں دھماکے کی مذمت اورقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ انتہائی دلخراش ہے ۔ انسانیت دشمن کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔واقعہ ملک کی امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی دشمنوں کی مذموم کوشش ہے۔ پوری قوم جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور ہماری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مریم نوازشریف کی جانب سے پورے پاکستان میں ورکرز کنونشن کے انعقاد کا فیصلہ خوش آئند ہے جس سے کارکنوں میں حوصلہ اور پارٹی فعال و مضبوط ہوگی کیونکہ کوئی بھی جماعت کارکنوں کے بغیر مکمل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کارکنوں کی مایوسی دور کی جائے گی ، جماعت آئندہ انتخابات میں بلوچستان سمیت ملک بھر میں کامیابی حاصل کرے گی۔کارکن قائد کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ۔