• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر حمزہ زہری سے عبدالرحیم زیارتوال اورنوید کلمتی کی ملاقات

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا دونوں رہنماؤں نے سیاسی روابط کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے پر اتفاق کیا اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری بھی موجود تھے صوبائی مشیر برائے بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے سابق نگران صوبائی وزیر میر نوید کلمتی نے بھی جھالاوان ہاؤس میں ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کوئٹہ سے مزید