کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی اور پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے روز نامہ جنگ کے چیئرمین ایڈیٹوریل کمیٹی و بزرگ صحافی خلیل الرحمان کے انتقال پر گذشتہ روز کوئٹہ میں پٹیل روڈ پر واقع ان کی رہائش گاہ پر ان کے بھائی اور خاندان والوں سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی۔اس موقع پر اصغر خان اچکزئی نے حاجی خلیل الرحمان کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنی زندگی صحافت کیلئے وقف کی تھی اور انہوں نے صحافت کی اصولوں کو ہمیشہ مقدم رکھا۔اور صوبے کے مسائل کو قلم اور اخبار کے اجاگر کرنے میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا۔ان کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔انہوں نے حاجی خلیل الرحمان کی درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئےصبر جمیل کی دعا کی۔