• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی سی کوئٹہ کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے میٹنگ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت 21 ستمبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ریڈینس میٹنگ منعقد ہوئی اجلاس میں نیشنل ای او سی ممبر، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر پولیو، متعلقہ افسران اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں پولیو مہم کے پلان، ٹیموں کی تعیناتی، سکیورٹی انتظامات اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا حکام نے بتایا کہ مہم کے دوران 4 لاکھ 41 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ 1800 ٹیمیں مہم میں حصہ لیں گی۔ مہم کے لیے سکیورٹی پلان بھی مرتب کر لیا گیا ہےاس موقع پر ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں اور ہر بچے تک پولیو ویکسین کی رسائی یقینی بنائی جائے۔
کوئٹہ سے مزید