کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کے صدر فیض اللہ خان نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےدعویٰ کیا ہے کہ محکمہ کھیل اور متعلقہ انتظامیہ نے گزشتہ سال کراچی میں ہونے والی 35 ویں نیشنل گیمز میں ہمسایہ ملک افغانستان سے تعلق رکھنے والے2 کھلاڑیوں کو بلوچستان کے نام پر کھلاکر اوربلوچستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں کو مذکورہ گیمز سے باہر رکھ کر ان کی حق تلفی کی اس کا نوٹس لیا جائے60 کلو گرام ویٹ کیٹگری میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی خاتون کھلاڑی ریحانہ کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہےجس نے چیمپئن شپ میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی پاکستانی دستاویزات استعمال کیںمذکورہ خاتون کے والد نے اپنی بیٹی کیکھیلوں میں شرکت سے لاتعلقی کا اظہار کیا اور اس ضمن میں تحریری بیان بھی دیا 75 کلو گرام ویٹ کیٹگری میں سلور میڈل حاصل کرنے والےکھلاڑی جمشید جعفری کا تعلق بھی افغانستان ہے انہوں نے کوئٹہ کے رہائشی عیدمحمد کا پتہ استعمال کیا جبکہ عید محمد نے بھی حلفاً تحریری بیان دیا ہے کہ میں ووشو کنگفو نہیں کھیلتاانہوں نے کہا کہ ذمہ دار وں کے خلاف کارروائی کی جائے۔