• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی جانب سے کُل بلوچستان مشاعرہ

کوئٹہ( پ ر) اکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی جانب سے گورنمنٹ احمد گرلز ہائی سکول کواری روڈ کے ہال میں کُل بلوچستان مشاعرہ ہواصدارت بزرگ شاعر، ادیب سرور سودائی نے کیمہمان خصوصی نامور شاعر اور کالم نگار پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ اورمہمان اعزاز نامور شاعر سرور جاوید تھے اس موقع پر اکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کےاعزای ناظم پروگرام ڈاکٹر عبد القیوم بیدار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست ہمارے لیے ایک یادگار دن ہےاس دن ہمارا ملک پاکستان دنیا کے نقشے پر ابھرااس ملک کے لیے ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دیںشہزادی فوزیہ کاسی نے کہا کہ ہم ایک زندہ قوم ہیںاس ملک کے لیے ہم ہر طرح قربانی دینے کے لیے تیار ہیں اس موقع پر جن شعرا نے اپنا اپنا کلام پیش کیا ان میں ۔ عیسیٰ رسولی، پروفیسر اکبر ساسولی، فاطمہ شکیل، غزالہ تبسّم، اے ڈی بلوچ، عزیز حاکم، فائزہ شکیل،فہمیدہ گل، شیخ فرید، جہاں آراء تبسّم، جہانگیر کاوش، غلام علی جون، تسنیم صنم، ڈاکٹر قیوم بیدار، سرور جاوید، ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، سرور سودائی اور دیگر شامل تھے۔
کوئٹہ سے مزید