ملک دوبارہ دہشت گردی کا شکار ہوگیا‘ اقبال خان

February 01, 2023

پشاور (وقائع نگار)آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختونخوا کا ایک اجلاس زیر صدارت صوبائی چیئر مین حاجی محمد اقبال ، صوبائی سیکرٹری اقبال لیبر کمپلکیس رنگ روڈ پشاور میں منعقدہوا ۔ اجلاس میں مر کزی چیئر مین گوہر تاج ، صوبائی سیکرٹری نورالامین حیدرزئی ، صوبائی وائس چیئر مین یاسر کامران، صوبائی جائنٹ سیکرٹری شفیع اللہ ،صوبائی ڈپٹی چیئر مین نصیر اللہ مہمند، صوبائی سیکرٹری اطلاعات گوہر علی گوہر ،صوبائی ڈپٹی چیئر مین جمیل اختر تنولی ، صوبائی سیکرٹری فنانس اینڈ ویلفیئر ناصر خان اوردیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں پولیس لائنز مسجد میں خود کش دھماکہ کے شہداء کی درجات بلندی اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی ۔اس موقع پر یونین کے قائدین نے سیکورٹی فورسز کو یقین دلایا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں اپنی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے نیز انہوںنے حکومت اور تما م سیاسی پارٹیوں کے قائدین پر زور دیاہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آنا ہوگا ایک طرف ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے جبکہ دوسری طرف پاکستا ن ایک دفعہ پھر دہشت گردی کا شکار ہے لہٰذاآپس میں اقتدار کی جنگ ، رسہ کشی ، ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے، الزام ترشی اور مذمتی بیانات جاری کرنے کی بجائے جنگی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھانے ہونگے اور ملک کی سیکورٹی اداروں کو مزید مضبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے تاکہ حقیقی معنوں میں پاکستان سے دہشت گردی کاخاتمہ کرکے امن کا گہوارہ بنایا جاسکے ۔