پی ایف یو جے دستور اور آر آئی یوجے کے زیراہتمام سینئر صحافی سید ضمیر نفیس کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

February 01, 2023

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور اورراولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب میں ایڈیٹر ،سینئر صحافی سید ضمیر نفیس مرحوم کی یادمیں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینئر صحافی سید ضمیر نفیس شعبہ صحافت کومشن سمجھ کراپنے پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دینے والے صحافیوں میں شامل تھے ا ن کا نام ہمیشہ زندہ رہیگا،انھوں نے مارشل لا ءکے ادوار میں بھی حرمت قلم پر آنچ نہیں آنے دی سید ضمیر نفیس پیکر محبت تھے جنھوں نے نہ صرف ا س شعبہ میں نئے آنے والوں کی حوصلہ افزائی کی بلکہ ایک شفیق استاد کی طرح رہنمائی بھی کی آپ کی تحریریں ہمیشہ بولتی رہیں گی آپ کی تحریروں کو یکجا کرکے کتابی شکل دینا ہوگا ۔ ریفرنس کی صدارت پی ایف یوجے دستور کے صدر محمد نواز رضا نے کی جبکہ سینئر صحافی جاوید صدیق ، آرآئی یوجے دستور کے صدر سید قیصر عباس شاہ ، جنرل سیکرٹری رشید ملک ، فنانس سیکرٹری راحیل نوازسواتی ، جوائنٹ سیکرٹریز مظفر بھٹی ، محمد اعظم نیازی ، روزنامہ اساس کے میگزین ایڈیٹر محمد ناصر مغل ، حکیم سید سروسہارنپوری ، فوٹوجرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر سجاد حیدر سید فواد کاظمی ، جے یو آئی کے رہنما مولاناعبدالشکور نقشبندی ،آر آئی یوجے کے سابق جنرل سیکرٹری ناصر میر سینئر صحافی ڈاکٹر سعدیہ کمال اوردیگر مقررین نے خطاب کیا۔