دہشت گردی کو سر سے کچلنا ہوگا، عاصمہ ارباب عالمگیر

February 01, 2023

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری عاصمہ ارباب عالمگیر نے پشاور میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ دہشت گردی کو سر سے کچلنا ہو گا۔ یہ عناصر پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں مگر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے مرحومین کی مغفرت اورلواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔