قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ

February 01, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران ٹریڈرز ایسوسی ایشن اکبر روڈ کے صدر ساجد رضوان جگنو کی قیادت میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف چوک شہیداں سے حرم گیٹ چوک تک ریلی نکالی گئی۔ شرکاء تاجروں کا کہنا تھا کہ ہم سویڈن گورنمنٹ کو متنبہ کرتے ہیں کہ تمام مسلمان قرآن پاک کی حرمت پر جان نثار کرنے والی قوم ہے ،حرمت قرآن پر کسی قسم ہرزہ سرائی ہمارے لئے سخت ناقابل برداشت ہے۔ احتجاجی مظاہرے میں تیمور روڈ کے صدر شفیق قریشی ،نشاط روڈ کے صدر راشد،حرم گیٹ کے نائب صدر خالد قریشی دیگر تاجران نے شرکت کی۔انجمن تاجران مل پھا ٹک مین بازار شیر شاہ روڈ و فاروق اعظم روڈ کے زیر اہتمام سویڈن میں قرآن کی بے حر متی کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا ، جس کی قیادت قومی تاجر اتحاد کے سٹی نائب صدر ملک اقبال جاوید نے کی ،اس موقع پر سید حامد شاہ ،ملک انور ،ظہر قر یشی ،ملک منیر ملانہ ،محمد زین ،نیاز اعوان ،محمد عبداللہ شاہین ،رانا خالد ،حیات قر یشی ،ودیگر بھی موجود تھے۔