مکی آرتھر کی ممکنہ تقرری پاکستان کرکٹ پر طمانچہ، مصباح

February 02, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مصباح الحق نے مکی آرتھر کی ممکنہ تقرری کو پاکستان کرکٹ پر طمانچہ قرار دے دیا ہے اور کہا کہ محمد اکرم ، عاقب جاوید انضمام الحق اور وقار یونس نے اچھی خدمات انجام دی ہوئیں، انہیں بے عزت کرکے باہر کیا گیا ہے ۔ یہ شرمناک بات ہے کہ بہترین کوچز آنا نہیں چاہتے اور ہم اس کی طرف دیکھ رہے ہیں جس نے پاکستان کو بطور سیکنڈ آپشن رکھا ہوا ہے ۔ خیال رہے کہ پی سی بی مکی آرتھر کے لئے نیا معاہدہ ڈرافٹ کررہا ہے جس کے مطابق وہ ٹیم کنسلٹنٹ کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔