پرس چھیننے والے ملزمان کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار زخمی

February 02, 2023

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی میں تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ میں پرس چھیننے والے ملزمان کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار زخمی ہو گیا۔ رمضان بلوچ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آر پی او سید خرم علی، ایس ایس پی آپریشن نے ہسپتال پہنچ کر اہلکار کی عیادت کی۔ خاتون سے پرس سنیچنگ کی۔ 15 کال پر رسپانس کرتے ہوئے ڈولفن اہلکاروں نے ملزمان کا تعاقب کیا تو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی۔