وفاق المدارس کے شعبہ حفظ کے امتحانات 07 فروری سے شروع ہوں گے

February 02, 2023

پشاور (وقائع نگار )وفاق المدارس کے شعبہ حفظ کے امتحانات 07 فروری سے شروع ہوں گے۔اس سال ایک لاکھ طلبہ وطالبات وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت حفظ کے امتحان میں شریک ہوں گے۔ضلع پشاور میں حفاظ کی تعداد 5329 ہے جس میں 4463 طلبہ جبکہ 866 طالبات ہیں۔سب سے زیادہ حفاظ پاکستان میں تیار ہورہے ہیں۔جو ملک کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔وفاق المدارس دینی مدارس کے لیے ایک ڈھال ہےیکساں نظام تعلیم کے ذریعے امیر غریب کا فرق ختم کیا ہےہر دینی جدوجہد کی بنیاد مدرسہ ہےمدارس امن و سلامتی کے مراکز ہیں۔یہاں ملک وقوم کے خیر خواہ تیار ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس صوبہ خیبر پختونخوا کے ناظم مولاناحسین احمد نے جامعہ امدادالعلوم مسجد درویش پشاور صدرمیں حفظ امتحانات کے کے حوالے سے سے ممتحنین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر امداد العلوم مسجد درویش پشاور صدر کے مہتمم اور شعبہ حفظ کے مسؤل بھی موجود تھے۔ اجلاس میں سانحہ تاندہ ڈیم کوہاٹ اور سانحہ پشاور کے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد مکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔