کارپوریشن آفس گلشن مارکیٹ میں بائیو میٹرک مشین توڑ دی گئی، چیف آفیسر کا تحقیقات کا حکم

February 02, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان کے گلشن مارکیٹ آفس میں تاخیر سے آنیوالے ملازمین نے بائیو میٹرک مشین توڑ دی ‘ چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان چوہدری فرمائش علی نے نوٹس لیتے ہوئے ایم او فنانس اور ریگولیشن کو تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو زاہد محمود اسسٹنٹ اکاؤنٹس کلرک نے اطلاع دی ہے کہ 28 تا 29 جنوری کو نامعلوم افراد نے بائیو میٹرک مشین توڑ دی ۔۔ کمیٹی تین روز میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کریگی۔