فوڈ اتھارٹی کی ممنوعہ اشیا کی فروخت کیخلاف کارروائیاں، متعدد فوڈ پوائنٹس کو جرمانے

February 02, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) ممنوعہ اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیم نے ملتان اور خانیوال میں پاپڑ فیکٹریز،کولڈ کارنرز اور کریانہ سٹورز کی چیکنگ کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر متعدد فوڈ پوائنٹس کوبھاری جرمانے عائد کیے، تفصیلات کے مطابق لودھراں میں کاظمی چوک ریلوے روڈ پر کریانہ سٹور کو گٹکا فروخت کرنے پر بھاری جرمانہ، ملتان کے علاقے شاہ رکن عالم، سورج کند روڈ پر واقع 2 سنیکس یونٹس کو فلٹر کی تبدیلی کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے، خوراک کو زمین پر سٹور کرنے اور ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی پر 1 لاکھ روپے جرمانہ، خانیوال کے علاقے پیرووال میں کھانوں کی تیاری میں ممنوعہ اجزا کا استعمال کرنے، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے پر ہوٹل کو 12 ہزار روپے اور صدر بازار جہانیاں میں کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈ اشیا فروخت کرنے پر 14 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔