مشاہد سید نے تسلیم کیا لولی لنگڑی حکومت ہے، اعجاز چوہدری

February 02, 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز چوہدری نے زمان پارک میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ مشاہد سید نے کل سینٹ اجلاس میں دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کیا، تسلیم کیا یہ لولی لنگڑی حکومت ہے،میں نے ان کو کہا کہ ملک کی 2 صوبائی اسمبلیاں تحلیل کی گئی ہیں آئین کے مطابق 74 روز باقی رہ گئے ہیں 74 روز میں الیکشن نہیں کرواتے تو یہ آئین شکنی کے مرتکب ہوں گے۔ اب دیکھتے ہیں سعد رفیق بیگم صفدر کو قبول کرتے ہیں یا نہیں۔ تحریک انصاف ڈسٹرکٹ بار کے صدر شیخ امتیاز محمود جنرل سیکرٹری زبیر نیازی اور سیکرٹری اطلاعات اویس یونس نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اتنی ہی پاپولر ہے تحریک انصاف کا سیاسی میدان میں مقابلہ کرے ۔