افریقی بہن بھائیوں کی ’بے شرم رنگ‘ کی ویڈیو وائرل

February 02, 2023

کولاج فوٹو اسکرین گریب

افریقی ملک تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے بہن بھائیوں کی سوشل میڈیا پر گیت ’بے شرم رنگ‘ کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

بالی ووڈ گیتوں پر مبنی اپنی ویڈیوز سے مشہور تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے ماسائی بھائی بہن کیلی پال اور نیما پال نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں دونوں بھارتی فلم ’پٹھان‘ کا مشہور گیت ’بےشرم رنگ‘ گا رہے ہیں۔


سوشل میڈیا پر شیئر اس ویڈیو کو دیگر ویڈیوز کی طرح مداح خوب پسند کر رہے ہیں اور ان بہن بھائیوں کی گائیکی کو سراہا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم پٹھان میں شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔