آسکر نامزدگی: پاکستان نژاد برطانوی اداکار رضی احمد میزبان ہوں گے

February 03, 2023

لندن( نیوز ڈیسک)پاکستان نژاد برطانوی اداکار رضی احمد کو اکیڈمی کی نامزدگیوں کی میزبانی اور 95 ویں آسکر ایوارڈز کیلئے نامزد افراد کا اعلان کرنے کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستان نژاد بن گئے ہیں۔گذشتہ برس رضی احمد نے بہترین لائیو ایکشن شارٹ فلم ’’دی لانگ گڈ بائے‘‘ کے شریک مصنف، پروڈیوسر اور اداکار کی حیثیت سے آسکر ایوارڈ جیتا تھا۔امریکی ڈرامہ فلم ساؤنڈ آف میٹل میں بہترین اداکاری کے بعد انہیں 2021 میں آسکر کیلئے نامزد کیا گیا۔آسکر کیلئے نامزد سنسنی خیز فلم ’نائٹ کرالر‘ میں کام کرنے کے بعد رض احمد نے ایچ بی او لمیٹڈ سیریز ’دی نائٹ آف‘ میں اداکاری کی۔