برطانیہ میں ریکارڈ پر تیسرا دھوپ والا جنوری، 63.1 گھنٹے سورج چمکا

February 03, 2023

لندن (پی اے) میٹ آفس نے کہا ہے کہ برطانیہ نے گزشتہ ماہ جنوری میں اپنے تیسرےسن شائن کا ریکارڈ بنایا ہے، جب بہت سے علاقوں میں معمول سے 50 فیصد زیادہ گھنٹے دھوپ نکلی۔ سال کے آغاز میں ہلکے موسم کی وجہ سے مہینے کے وسط میں سردی کی لہر تھی۔ میٹ آفس کے مطابق گزشتہ ماہ برطانیہ میں اوسطاً 63.1 گھنٹے دھوپ ریکارڈ کی گئی اور اس طرح یہ جنوری 1959 (69.7 گھنٹے) اور 2001 (66.5) کے بعد تیسرا دھوپ والا جنوری بن گیا۔ انگلینڈ نے ریکارڈ پر دوسرا دھوپ والا جنوری دیکھا، جس میں صرف 2022 کی رینکنگ زیادہ تھی۔ اس کے برعکس سکاٹ لینڈ کے ویسٹرن اینڈ ناردرن ایریاز میں دھوپ سب سے کم رہی تھی۔ ویسٹرن آئل میں جنوریکافی مدھم مہینہ دیکھا گیا۔ میٹ آفس نیشنل کلائمیٹ انفارمیشن سینٹر کے منیجر ڈاکٹر مارک میکارتھی نے کہا کہ ماہ جنوری میں موسم کی ایک قابل ذکر خصوصیت دھوپ تھی اور اس دوران موسم کافی صاف تھا، گو کہ یہ کسی بھی قومی ریکارڈ کو خراب کرنے کیلئے کافی نہیں تھی۔ دور دراز نارتھ ویسٹ میں دھوپ کے دورانیے میں کچھ معمولی تبدیلی محسوس کی گئی، اس کے ساتھ ساتھ ناردرن آئرلینڈ کے ویسٹرن ایریاز میں جنوری کے دوران اٹلانٹک میں کچھ اور مسلسل بادل اور بارش رہی، جس کی وجہ سے کم دھوپ نکلی۔ میٹ آفس کے سن شائن ریکارڈ کا آغاز 1919 میں ہوا تھا۔ جنوری کیلئے برطانیہ کا اوسط درجہ حرارت 4.4 سینٹی گریڈ زیادہ ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ طویل مدتی اوسط سے 0.4 سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔ سال کے دوران بارش بھی معمول کے قریب تھی، جو 125.7 ملی میٹر ہوئی اور معمول سے صرف 3 فیصد زیادہ تھی۔ 2022 میں برطانیہ نے ریکارڈ بریکنگ گرمی دیکھی۔ اس سال کا آغاز جنوری میں تقریباً ماہانہ اوسط ٹمپریچر سے ہوا۔ مہینے کے وسط میں سرد موسم کا دورانیہ تھا اور سال کے آغاز پر کچھ معتدل موسم تھا۔ ڈاکٹر میکارتھی نے مزید کہا کہ ہلکی ہوا اور بارش کے ساتھ سرد اور خشک موسم کے ساتھ شمالی ہوائوں کی آمد ہوئی، جو برطانوی موسم سرما کیلئے کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں جنوری کے درجہ حرارت اور بارش کے اعداد و شمار کافی حد تک عام ہیں، جب پورے مہینے میں اوسطاً بارش ہوتی ہے۔