میاں چنوں کی رہائشی خاتون اپنے مریض بیٹے کو چلڈرن اسپتال میں چھوڑ کر آشنا کے ساتھ فرار

February 03, 2023

ملتان(نمائندہ جنگ)میاں چنوں کی رہائشی تین بچوں کی ماں اپنے مریض بچے کوچلڈرن کمپلیکس وارڈ میں علاج کے بہانے چھوڑ کر آشنا کے ساتھ فرار ہوگئی۔ایف آ ئی آ ر کے مطابق میاں چنوں کی رہائشی عمران نامی خاتون اپنے بیٹے کو علاج کیلئے لیکر چلڈرن کمپلیکس آئی اور بچے کو شعبہ ایم ای آر میں داخل کرایا چند دن علاج کے دوران چلڈرن کے جینی ٹوریل شعبہ کے ملازمین حمزہ اور نعمان کےموبائل سے اپنے آشنا کو فون کرتی رہی اور پھر آشنا کے ساتھ فرار ہوگئی۔عمران نامی خاتون کے خاوند نے دونوں ملازمین کی طرف سے سہولت کار کا کردار ادا کرنے پر تھانہ چہلیک میں گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرادی جس پر پولیس نے چلڈرن شعبہ جینی ٹوریل کے دونوں ملازمین نعمان اور حمزہ کو پکٹر کر لے گئی اور چھترول کی دونوں ملازمین نے موبائل استعمال کرانے کا اقرار کرلیا۔