مدارس سلامتی کے مراکز اور علماء امن کے سفیر ہیں، حافظ حمداللّٰہ

February 03, 2023

کوئٹہ ( آئی این پی )پی ڈی ایم کے مرکزی ترجمان مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ دینی مدارس امن و سلامتی کے مراکز اور علماء امن کے سفیر ہیں دہشت گردی سے جوڑنا تنگ نظری اور اسلام دشمنی کے سوا کچھ نہیں طاغوتی قوتیں ان کے مثبت کردار کو مسخ کرکے بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ عربیہ معارج العلوم الفضیلہ موسیٰ کالونی سریاب کےسالانہ دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکیا کانفرنس سے جمعیت تحصیل کچلاک کے امیر مولانا خدائے دوست سمیت علماء ورہنماؤںنے بھی خطاب کیا مقررین نے کہاکہ علما ءملکی سیاست کاضروری جز ہے انہیں سیاست سے آوٹ کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا مولوی کی سیاست کو ختم کرنے والوں کی اپنی سیاسی کشتی ڈوب چکی ہے ۔