انسداد دہشتگردی عدالت سے قتل کیس میں پولیس اہلکاروں کے وارنٹ جاری

February 03, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے مقامی ڈاکٹر کے 13 سالہ بیٹے کے اغواء برائے تاوان میں ملوث میڈیکل ریپ سمیت پانچ ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت 8 فروری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ تلمبہ میں ذہنی معذور شخص کو مقدس اوراق جلانے کے الزام پر قتل کرنے اور لاش کے بے حرمتی کرنے مقدمہ میں ملوث 72 ملزموں کے خلاف کیس میں انسپکٹر منور حسین، سب انسپکٹر اقبال شاہ، اے ایس آئی عبدالغفار سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے گئے۔