چوہدری تاج کے صاحبزادے محمد اعظم بلا وفات پاگئے

February 04, 2023

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) وٹفورڈ کمیونٹی کی سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری محمد تاج کےصاحبزادے چوہدری محمد اعظم عرف بلا برمنگھم میں انتقال کر گئے۔ مرحوم ملنسار اور سماجی شخصیت کے حامل تھے ۔ وٹفورڈ کمیونٹی فورم کے رہنما امجد امین بوبی، چوہدری محمد منیر ، چوہدری خالد ، چوہدری محبوب ، حاجی منیر ، حمید بٹ، بھٹی لال، اسرار شاہ ، چوہدری محمد شہپال،چوہدری عبدالمجید ، چوہدری محمد عظیم ، چوہدری محمد محبوب ، راجہ محبوب ، ریاست بھٹی، کونسلر سردار محمد آصف، سابق کونسلر رشید چوہدری ودیگر نے چوہدری محمد تاج سے ان کے صاحبزادے کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔