اغوا اور زیادتی کے مقدمے میں ملزمان بری

February 04, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جنوبی نے اغوا اور زیادتی کے مقدمے میں بریت کی درخواست منظور کرلی اور عدنان، غلام عباس علوینہ، شگفتہ عرف رانیہ کو بری کردیا، ملزمان کیخلاف تھانہ محمود آباد میں مقدمہ درج تھا، ملزمان کے وکیل نے موقف دیا کہ استغاثہ کے دونوں گواہوں کے بیانات میں تضاد پایا گیا، ملزم محمد عدنان نے مغویہ مناہل کو اغوا نہیں کیا ،ملزم اور مبینہ مغویہ نے پنجاب میں پسند کی شادی کی تھی۔