شاہین کا نکاح، استقبالیہ میں ستاروں کی شرکت، تقریب یادگار بن گئی

February 04, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹار فاسٹ بولر، لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کا نکاح ہوگیا۔ رخصتی بعد میں ہوگی۔ نکاح کے بعد مقامی کلب میں استقبالیہ دیا گیا ، جو شہر کی بڑی تقریب بن گیا اس میں قومی ٹیم کے کھلاڑی خصوصی طور پر شرکت کیلئے پہنچے، تقریب میں کھلاڑیوں، سماجی، مذہبی ، سیاسی رہنماؤں اور فنکاروں نے بھی شرکت کی۔ نمایاں مہمانوں میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سابق کپتان سرفراز احمد، مصباح الحق، انضمام الحق، عاقب جاوید، رانا عاطف، علی ترین، نسیم شاہ، محمد حفیظ، انور علی، میر حمزہ، صلاح الدین صلو، عبد الرقیب، آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان، سابق ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ، شاداب خان، اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان، سابق کپتان راشد لطیف ، اداکار عدنان صدیقی اور دونوں خاندانوں کے عزیز واقارب، دوستوں نے شرکت کی۔ شاہین شاہ آفریدی کو نکاح پر ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں نے مبارک باد دی ہے۔ ان میں افغان اسپنر راشد خان، جنوبی افریقی آل راؤنڈر ڈیوڈویسا، فخرزمان، انگلینڈ کے جوئے ڈینلی، ٹام ایبل، زمبابوے کے سکندر رضا ، حارث رؤف، کامران غلام، آسٹریلوی بیٹر بین ڈنک ودیگر شامل ہیں۔