چیف جسٹس انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں، اسلام آباد ہائیکورٹ بار

February 04, 2023

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد ، شاندانہ گلزار اور عمران ریاض خان پر مقدمات بنانے کی مذمت کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ، ایسوسی ایشن کے صدر شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ، پولیس اور ایف آئی اے کی جانب سے اقدامات بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں یہ اقدامات آئین کے آرٹیکل 19کیخلاف ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ بار عمران خان ، اعظم سواتی ، فواد چوہدری ، شہباز گل ،شہید ارشد شریف ، ایاز امیر ، جمیل فاروقی ، عمران ریاض اور عماد یوسف کو انتقام کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتی ہے، بار نے چیف جسٹس پاکستان سے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیاسی انتقام پر از خود نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔