سانحہ بیلہ کوچ کے لواحقین کو معاوضہ ادا کیا جائے، جمعیت نظریاتی

February 04, 2023

کوئٹہ (آئی این پی )جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستارشاہ چشتی نے کہاہےکہ سانحہ بیلہ کے شہداء کے لواحقین کیلئے فوری معاوضے کااعلان کیاجائےصوبائی حکومت کی جان بسے لواحقین کی کوئی مددکی گئی نہ زخمیوں کی عیادت جوافسوسناک اورقابل مذمت ہےانہوںنے کہاکہ قومی میڈیانے اتنے بڑے سانحہ کو کوئی اہمیت نہیں دی کیونکہ مرنے والوں کا تعلق بلوچستان تھااوروہ غریت باشندے تھے۔ہونا تو یہ چاہیے تھاکہ وزیراعلیٰ اور صوبائی وزراء لواحقین کے ساتھ مشکل کھڑی میں کھڑے ہوتے افسوس اب تک کسی نے تعزیت بھی نہیں کی ۔