کھاریاں راولپنڈی موٹروے منصوبہ، انٹرچینج اور اسٹرکچرز چھ لین ہونگے

February 04, 2023

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)باخبر ذرائع کے مطابق 95ارب روپے کے117 اعشاریہ 2کلو میٹر لمبی چار رویہ کھاریاں راولپنڈی موٹروے منصوبہ کو مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تعمیر کیا جائے گاجس کیلئے تمام انٹرچینج ،پل اور دیگر سٹرکچرز چھ لین ہوں گے۔اگر ٹریفک بڑھی تو صرف اضافی دو لین شامل کرلی جائیں گی۔منصوبہ کیلئے تحصیل کھایاں اور سرائے عالمگیر میں لینڈ ایکوزیشن اور تعمیرات کے معاوضے این ایچ اے نے لینڈ ایکوزیشن کلکٹرز کو جمع کرادئیے گئے ہیں۔منصوبہ میں آٹھ انٹرچینج ہونگے۔کھاریاں راولپنڈی موٹروے منصوبہ کیلئے دینہ کے بیس موضع جات میں زمین ایکوائر ہوگی۔لینڈ ایکوزیشن ایکٹ1894 کے تحت سیکشن چار کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ہے۔جبکہ راولپنڈی ضلع میں تاحال منصوبہ کیلئے عملی کام کا آغاز نہیں ہوسکا۔بار بار اسسٹنٹ کمشنر صدر کی تبدیلی کے باعث لینڈ ایکوزیشن کا کام متاثر ہوا ہے۔راولپنڈی کھاریاں موٹروے منصوبہ میں گوجر خان کے22اور راولپنڈی کے دس گاؤں آرہے ہیں جن میں منصوبہ کیلئے اراضی لی جائے گی۔ سیکشن چار کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے لیکن ایکوزیشن اگلا پراسیس رکا ہوا ہے۔