مالی فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

February 04, 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم راولپنڈی کی ہدایات پر انسپکٹر ملک اویس نے مالی فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم محمد منظور کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔دریں اثناءایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی انسپکٹر قدسیہ مہتاب نے جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم وقار احمد کو گرفتار کر لیا۔