فیلڈ ورکرز حاضری یقینی بنائیں، سیکرٹری بلدیات

February 04, 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر)سیکر ٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے سپیشل سیکرٹری بلدیات پرویز اقبال نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کلاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ ورکرز کی فیلڈ میں حاضری کو 100فیصد یقینی بنا کر لاہور کو مزید صاف ستھرا شہر بنایا جائے۔ سیکرٹری بلدیات پنجاب نے لکھو ڈیر پر کوڑے کی ڈمپنگ کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ لکھو ڈیر ڈمپنگ سائٹ اور محمود بوٹی پر زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں ۔قبل ازیں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر نے مکینیکل سویپرز، انٹی سموگ سکواڈ کی ورکنگ بارے بھی بریفنگ دی۔