4 گھروں میں ڈاکے، 3 افراد سے نقدی اور موبائل فونز چھن گئے

February 04, 2023

لاہور(کرائم رپورٹرسے) مصطفی ٹاون میں ڈاکووں نے حسیب علی کے گھر سے 4 لاکھ 80ہزار ، زیورات ، گرین ٹاون میں شوکت علی کے گھر سے2لاکھ 10 ہزار ، زیورات ،گلشن راوی میں ثاقب کے گھر سے 1لاکھ70 ہزار ، زیورات ، شادمان میں تنویر حسین کے گھر سے 1لاکھ 30 ہزار ، زیورات لوٹ لیے،رنگ محل میں ڈاکووں نے رمیض خان سے 1 لاکھ 75 ہزار اور موبائل فون ،نصیر آباد میں عمر فاروق سے60 ہزار اور موبائل فون ،چوپرجی میں مقصود احمد سے90 ہزار اور موبائل فون چھین لیا ۔مناواں میں چور تالے توڑ کر مبارک علی کے گھر سے10لاکھ 75ہزار کے زیورات اور نقدی لے گئے ، سٹی رائیونڈ میں چور خالد اعوان کے زیر تعمیر گھر سے0 1لاکھ 30ہزار مالیت کا بجلی اور سینٹری کا سامان ،سٹی رائیونڈ میں مبین اسلم کی دکان کے تالے تور کر 22لاکھ 4ہزار مالیت کے سگریٹ ، گھی اور دیگر سامان لے گئے ۔ کوٹ لکھپت سے ، گلبرگ ، شادمان ، ڈیفنس ،جنوبی چھاونی اور گرین ٹاون سے گاڑیاں ،مسلم ٹاون ،اکبری گیٹ ہنجروال گڑھی شاہو سے موٹرسائیکل چوری ہوگئے۔