لاہور(خصوصی رپورٹر)راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ کے تدارک کے لیے اینٹی سموگ آپریشن جاری ہے۔ شعبہ ماحولیات اور انفورسمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کی قیادت میں محمود بوٹی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد صنعتی یونٹس کے خلاف ایکشن لیا گیا۔