یوم یکجہتی کشمیر، نمائشی فٹبال میچ آج ہوگا

February 05, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سر سید یونیورسٹی کے زیر اہتمام اور اور ایچ ای سی کے اشتراک سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نمائشی فٹبال میچ آج کھیلا جائے گا جس میں میزبان سر سید یونیورسٹی کا مقابلہ ہمدرد یونیورسٹی سے ہوگا،نمائشی فٹبال میچ اتوار کو دوپہر دو بجے سکسٹین اسٹار فٹبال گراؤنڈ پر کھیلا جائے گاجس میں سر سید اور ہمدرد یونیورسٹی کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔