پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کا صوبے میں بڑھتی بدامنی پر اظہار تشویش

February 05, 2023

پشاور (لیڈی رپورٹر)پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا نے صوبے میں بڑھتی بدامنی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا مطالبہ کر دیا ہے اس سلسلے میں پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات امجد خان آفریدی نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات پندرہ سال سے جاری ہیں پی ٹی آئی نے کل امن مارچ کا انعقاد کیا لیکن پہلے یہ لوگ کہاں تھے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے سابق ترجمان بیرسٹر سیف نے طالبان سے مذاکرات کی اجازت دی ہے طالبان کو یہاں آنے کی اجازت کس کی حکومت میں ہوئی ہے یہ سب کے علم میں ہےسوات میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کو یرغمال بنایا جاتا ہے جو افسوسناک ہے عمران خان خود کہتے ہیں کہ طالبان کے کچھ گروپ کے سات میرے روابط ہیں پی ٹی آئی کی سابق حکومت میں دہشتگردی میں ملوث سو افراد کو رہا کیا گیا ہے پولیس لائن میں دھماکے کا مقدمہ صدر عارف علوی اور عمران خان کے خلاف درج کیا جائے ۔