ڈکیتی و چوری، شہری لاکھوں کے زیورات، سامان، نقدی سے محروم

February 05, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور دیگر سامان اور نقدی سے محروم ہو گیے معلوم ہوا ہے کہ پولیس تھانہ صدر ملتان کے علاقے میں دو مسلح خاتون سمیت 4 ڈاکو نے محمد اسماعیل سے اسلحہ کے زور پر 8 لاکھ پندرہ ہزار مالیت کے طلائی زیورات چھین لیے پولیس تھانہ صدر جلالپور کے علاقے میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے خالدہ بی بی سے اسلحہ کے زور پر دو لاکھ گیارہ ہزار مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چھین لی پولیس تھانہ مخدوم رشید کے علاقے تین نامعلوم ملزمان نے اشرف سے اسلحہ کے زور پر ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں دو ملزمان نے وسیم سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ بہاؤدین زکریا کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے خورشید سے ہزاروں روپے کی نقدی موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں فہیم پولیس تھانہ پرانی کوتوالی کے علاقے میں عمران کی نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے۔