ریلوے انتظامیہ کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن

February 05, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر ) ریلوے انتظامیہ ملتان نے گزشتہ روزقبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ساہیوال ریلوے سٹیشن یارڈ میں کارروائی کے دوران 25 لاکھ روپے مالیت کی10 مرلہ ریلوے اراضی واگزار کروالی ، ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی لینڈ ریلوے ملتان نے اراضی واگزار کروانے کی رپورٹ ڈی ایس ریلوے ملتان کو ارسال کر دی۔