مریم نواز کی قیادت میں ن لیگ پہلے سے زیادہ متحرک ہوگی، حنا پرویز بٹ

February 05, 2023

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی رہنما حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ مریم نواز کی قیادت میں مسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ مضبوط اور متحرک ہو گی۔مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے مریم نواز کی لیڈرشپ کو بھرپور ویلکم کیا ہے۔مریم نواز نے پارٹی کو مشکل وقت میں سہارا دیا آج پارٹی کا ہر کارکن اپنی قائد کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ عمرانی دور میں مریم نواز کو آندھے انتقام کا نشانہ بنایا جس کا لیگی کارکنوں کو آج بھی شدید غصہ ہے۔ مسلم لیگ ن کی پوری لیڈرشپ نے نوے نوے دن کے جسمانی ریمانڈز کا سامنا کیا لیکن کسی نے میڈیا پر آکر رونا شروع نہیں کیا۔جبکہ تحریک انصاف کا جو بھی بندہ جیل جاتا ہے روتا ہوا باہر آتا ہے ۔