مذہبی اورسیاسی جماعتیں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالیں گی

February 05, 2023

لاہور(خبرنگار) مذہبی اورسیاسی جماعتیں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکا لیں گی ۔جماعت اسلامی لاہورکے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر موٹر سائیکل و کار ریلی نکالی جائے گی۔ جمعیت علماءپاکستان کے زیر اہتمام آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا ، شہروں اور صوبائی دارالحکومتوں میں عظیم الشان ریلیاں اور کانفرنسز ہو نگی ۔ ا ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر ،علامہ قاری محمدزوار بہادر ، پروفیسرڈاکٹر جاوید اعوان، سید محمد صفدر شاہ گیلانی ،حافظ نصیر احمد نورانی ،ملک محبوب قادری،مفتی تصدق حسین اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔سنی تحریک دن 2 بجے پریس کلب تا اسمبلی ہال چوک تک یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صدائے کشمیر مارچ نکا لا جائے گا۔ مارچ کی قیادت سردار محمد طاہر ڈوگر ، ضلعی صدر محمد شریف الدین قذافی کریں گے۔