سرکاری سکولوں میں یوم کشمیر کے حوالے سے تقریبات

February 05, 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر )ضلعی انتظامیہ لاہور نے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے لاہور کے سرکاری سکولوں میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا اور کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم پر آواز بلند کی اور عالمی برادری پر زور دیا کہ کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم کو فی الفور بند کیا جائے۔ کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو حق خودارادیت دیا جائے اور ان کو آزادی جیسی نعمت دی جائے علاوہ ازیں لاہور کے تمام سکولوں میں پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے لہرائے گئے اور بچوں نے پینٹنگ کے ذریعے بھی کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم کو اجاگر کیا۔