مختلف علاقوں میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق

February 06, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لیاری بخاری مسجد کے قریب موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان کی فائرنگ سے سرفراز جاں بحق ہوگیا ،مقتول اسنوکر کی دکان میں کھیل رہا تھا 4 گولیاں ماری گئیں، پولیس نےجائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے خول تحویل میں لے لیے ،پویس کو شبہ ہے کہ مقتول کو ذاتی دشمنی پر قتل کیا گیا ہے ،لیاری آگرہ تاج کالونی دہلی پارک کے قریب ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پولیس اہلکار حمادانصاری کی فائرنگ سے 26 سالہ پولیس اہلکار طاہر بنگش جاں بحق ہوگیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول تحویل میں لےلئے، ملزم پولیس اہلکار حماد انصاری موقع سے فرار ہوگیا،پویس کے مطابق مقتول اپنے2دوستوں پولیس اہلکار حمادانصاری اور اسماعیل بنگالی کے ہمراہ بیٹھا تھا،جہاں ان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی اور حما دانصاری نےغصے میں آکر اپنے دوست طاہر بنگش کو سینے پر گولی ماری جو جان لیواثابت ہوئی،مقتول اور ملزم آپس میں پڑوسی بھی ہیں، اطلاع کے مطابق وقوعہ سے قبل تینوں نشہ کررہے تھے، مانسہرہ کالونی میں فائرنگ کے واقعہ میں 22 سالہ اسد علی ولد محمد یوسف جاں بحق ہوگیا، ملزم شبیر موقع سے فرار ہوگیا،جسے پولیس نے گرفتارکرلیا،پولیس نے بتایا کہ مقتول اور ملزم آپس میں رشتے دار ہیں اور ایک ہی لڑکی کو پسند کرتے ہیں ، لڑکی مقتول کی خالہ زاد اور ملزم کی پھوپھی زاد کے پی کے میں مقیم ہے ، شادی کے تنازع پر جھگڑا ہوا،علاوہ ازیں مختلف علاقوںمیں ڈکیتی مزاحمت ،فائرنگ اور تیز دھارآلے کے وار سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔