یوم یکجہتی کشمیر، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تحت واک

February 06, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی نکالی گئی اور واک کی گئی،جس میں بڑی تعداد میں ڈاکٹرز ، اساتذہ طلبہ و طالبات نے شرکت کی،اس موقع پر شرکاء نے ہاتھوں میں علامتی زنجیر باندھ کر کشمیریوں کی بے بسی ظاہر کی اور ہاتھوں میں کشمیر کے پرچم تھام کر بھارتی افواج کے ظلم و ستم کے خلاف نعرے لگائے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد سعید قریشی نےکہا کہ مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ تھا اور ہے،بانی پاکستان قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی رشہ رگ قرار دیا تھا۔